ننگرہار،سات فوجی سرنڈر،پولیس گاڑی تباہ، 4 ہلاک

 

پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر صوبہ ننگرہار ضلع سرخ رود میں دھماکہ ہوا،جبکہ خوگیانی، غنی خیل، سپین اور حصارک اضلاع میں سات فوجی مجاہدین سے آملے۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق دھماکہ منگل کے روز سہ پہر کے وقت  ضلع سرخ رود کے شاہ ناصرآغا کے علاقے میں پولیس رینجر گاڑی پر ہوا،جس سے گاڑی تباہ اور اس میں سوار چار اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

دوسری جانب  خوگیانی، غنی خیل، سپین اور حصارک اضلاع میں سات فوجی منگل کے روز صبح کے وقت مذکورہ اضلاع کے انزری، ہجوم قلعہ ، راغہ، قیلغو، تور غر  اور نہرنمبر27 کے رہائشی سات افغان فوجیوں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوئے، جن میں  غازی گل ولد پیرگل، تاج محمد ولد محمداجان، نبی اللہ ولد داداللہ، محمدنعیم ولد لعل گل، اختر ولد میراختر، شعیب ولد آفسرگل اور عالم زیب ولد نادر شامل ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*