قندوز وننگرہار،کونسل اوراعلی آفسر سمیت 8 قتل، ایک گرفتار

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے  قندوز اور ننگرہار صوبوں میں اعلی عہدیداروں کو نشانہ بنایا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق پیر کے روز دوپہر کے وقت صوبہ قندوز ضلع خان آباد کے خواجہ پیستہ کے علاقے میں صوبائی کونسل کے رکن دیوانہ قل اور ڈی ڈی آر منصوبے کے سربراہ شاہ آغا کو موت کے گھاٹ اتار دیا،جبکہ ایک ان کے محافظ کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق پیر کےروز صبح کے وقت صوبہ ننگرہار ضلع سرخ رود کے مربوطہ علاقے میں ڈسٹرکٹ اینٹلی جنس سروس چیف کی گاڑی پر دھماکہ ہوا،جس سے ضلعی خفیہ ادارے کے سربارہ  کمانڈر  لال آغا سمیت چار مخبر موقع پر ہلاک ہوئے اور ان کی رینجر گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوئی، جو تاحال وہاں پڑی ہوئی ہے۔

دریں اثناء قلعہ بختان کے علاقے میں اسی نوعیت دھماکہ سے  جنگجوؤں کی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار دو شرپسند ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب چمتلی کے علاقے میں پولیس رینجر گاڑی دھماکہ خیز مواد سے تباہ ہوئی اور اس میں سوار  اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*