غزنی، چوکی فتح، 3 ٹینک و گاڑیاں تباہ، 4 کمانڈروں سمیت 24 قتل،غنائم

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ غزنی ضلع مقر میں جنگجوؤں کی چوکی پر حملہ کیا،جبکہ ضلع گیلان میں تین جنگجو مجاہدین سے آملے۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب مجاہدین نے ضلع مقر کے عزت قلعہ اور ملایان کے علاقوں میں جنگجوؤں کی تین چوکیوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا،جس کے نتیجے میں ملایان نامی چوکی فتح اور عزت قلعہ کے علاقے میں دو چوکیاں مکمل طور پر تباہ ہوئی۔

دریں اثناء بہرانہ ، شیخان اور انعام قلعہ کے علاقوں میں مجاہدین نے تازہ دم اہلکاروں پر حملہ کیا، جو سہ پہر تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی رینجر گاڑی اور  دو ٹینک بھی مکمل طور پرتباہ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق لڑائی کے دوران چار کمانڈروں عزیزاحمد، داؤد، وزیر اور ذاکراللہ سمیت 24 ہلاک جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوئے اور مجاہدین نے 3 موٹرسائیکلیں، 7 کلاشنکوفیں، 2 ہیوی مشین گن اور کافی مقدار میں مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

ذرائع کے مطابق لڑائی کے دوران دو مجاہدین شہید جبکہ تین زخمی ہوئے۔ تقبلہااللہ

دوسری جانب ضلع گیلان کے مربوطہ علاقے میں جنگجو کمانڈر عبدالحبیب ولد اختر سمیت تین جنگجو مجاہدین سے آملے، جنگجوؤں میں حبیب الرحمن ولد حمداللہ اور محمددین ولد گلاگل شامل ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*