الخندق فتوحات: کمانڈر 60 مسلح افراد سمیت سرنڈر، غنائم

صوبہ فراہ میں کمانڈر نے ہتھیار ڈال دیے، جبکہ صوبہ سرپل میں دشمن پر حملے کیے گئے۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق پیر کےروز شام کے وقت صوبہ فراہ ضلع پرچمن کے فاسک ناوہ کے  وسیع اور گنجان آباد علاقے کے رہائشی جنگجو کمانڈر ملک نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے 60 مسلح افراد کے ہمراہ امارت اسلامیہ کے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے اور وعدہ کیا کہ زندگی کی آخری دم تک امارت اسلامیہ کے مجاہدین کے شانہ بشانہ غاصبوں کے خلاف مقدس جہاد میں بھرپور حصہ لے گا۔

رپورٹ کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب صوبہ سرپل ضلع صیاد کے قفلاتون ازبیکیہ، قفلاتون القانیہ  اور بلندغور کے علاقوں میں واقع فوجی مراکز پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے ایک فوجی مرکز اور 8 چوکیاں مکمل طور پر فتح ہوئیں اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 12 کی لاشیں وہاں پڑی ہوئی ہیں، جبکہ  4 جنگجو  گرفتار ہوئے ، اس کے علاوہ مجاہدین نے کافی مقدار میں ہلکے و بھاری ہتھیار اور تین گاڑیوں کو غنیمت کرلی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*