فاریاب،ضلعی و پولیس مراکز فتح، کمانڈروں سمیت ہلاکتیں، غنائم

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فاریاب کے لولاش اور شیرین تگاب اضلاع میں دشمن پر حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب عشاء کے وقت ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے لیس مجاہدین سے ضلع کولاش ( کوہستان) کے مرکز، پولیس ہیڈکوارٹر ، آس پاس چوکیوں اور دیگر سرکاری املاک پر وسیع حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے تمام مراکز فتح   اور وہاں تعینات درجنوں اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے، جن میں سے کمانڈر عبدالوکیل سمیت پانچ افراد کی لاشیں تاحال وہاں پڑی ہوئی ہیں اور دشمن اب خیرآباد کے علاقے میں ایک قلعے میں محصور ہے، اس کے علاوہ مجاہدین نے کافی مقدار میں مختلف النوع ہلکے و بھاری ہتھیار بھی غنیمت کرلی۔

دوسری جانب پیر کےروز سہ پہر کے وقت ضلع شرین تگاب کے تاش قلعہ اور شش تپہ کے علاقوں میں مجاہدین نے 250 ٹینکوں اور گاڑیوں پر مشتمل کاروان پر اسی نوعیت کا حملہ کیا، جو شام تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں تین فوجی ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ کمانڈر ایمل سمیت 6 کمانڈوز ہلاک جبکہ 7 زخمی اور دیگر ضلعی مرکز کی جانب فرار ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ تقبلہ اللہ

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*