میدان و پکتیا،چوکیاں فتح، 20 ہلاک، 2 گرفتار، کافی غنائم

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے میدان اور پکتیا صوبوں میں دشمن کی چوکیوں پر حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب صوبہ میدان ضلع جلریز کے اسماعیل خیل کے علاقے میں پولیس چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چوکی فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 5 ہلاک جبکہ دیگر فرار اور ایک بکتربند ٹینک بھی تباہ ہوا، اس کے علاوہ مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن، ایک راکٹ، سات کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

دریں اثناء صدر مقام میدان شہر کے کشمیری قلعہ کے علاقے میں فوجی چوکی مجاہدین کے حملے میں فتح اور وہاں تعینات ایک اہلکار ہلاک جبکہ دیگر فرار اور مجاہدین نے اسلحہ وغیرہ بھی غنیمت کرلی، اسکے ساتھ تازوہ دم اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا،جس میں ایک ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

دوسری جانب پیر کےروز سہ پہر کے وقت ضلع چک کے بادام کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں فوجی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار دو اہلکار ہلاک ہوئے۔

صوبہ پکتیا سے آمدہ رپورٹ کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب صدر مقام گردیز شہر کے ابراہیم خیل کے علاقے میں مجاہدین نے پولیس پر حملہ کرکے اس پر قبضہ جمالی او وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 6 ہلاک جبکہ 2 گرفتار اور دیگر فرار ہوئے، اس کے علاوہ مجاہدین نے دو ہیوی مشین گنیں، دو راکٹ لانچر، 6 کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

اسی طرح رات کے وقت ضلع سیدکرم کے علمگی اور سجنگ کے علاقوں میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 6 اہلکار ہلاک جبکہ کمانڈر صادق سمیت دو زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے دو مجاہدین بھی شہید ہوئے۔ تقبلہمااللہ

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*