کابل،لوگر، خوست و پروان، کمانڈروں سمیت 11 ہلاکتیں

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے الخندق آپریشن کے سلسلے میں کابل، خوست ، لوگر اور پروان صوبوں میں دشمن کو نشانہ بنایا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز شام کے وقت صوبہ خوست کے صدر مقام خوست شہر میں مجاہدین نے اینٹلی جنس سروس آفسر یرزگی کو محافظ سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا اور ساتھ ہی ایئرپورٹ پر سہ پہر کے وقت میزائل داغے، جو اہداف پر گرکر دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے۔

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز شام کے وقت کابل شہر کے حلقہ نمبر5 کے مربوطہ کوٹہ سنگی کے علاقے میں حکمت عملی کے تحت ہونے والے دھماکہ سے گاڑی تباہ اور اس میں سوار تین مخبر زخمی ہوئے۔

دوسری جانب منگل کے روز صبح کے وقت صوبہ پروان ضلع شینوار کےباغ افغان کے علاقے میں مجاہدین نے سپیشل فورس آفسر میجر کابلی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

دریں اثناء صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر کے سیدحبیب اللہ قلعہ کے علاقے میں جنگجوؤں پر ہونے والے حملے میں سفاک جنگجو کمانڈر  قاسم سمیت  تین ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

اسی طرح ضلع برکی برک کے شیخ آباد پل کے قریب فوجی چوکی پر مجاہدین نے رات کے وقت حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چوکی فتح اور وہاں تعینات اہلکار اور مجاہدین نے اسلحہ وغیرہ غنیمت کرلی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*