غزنی و کنڑ، چوکیوں پر حملہ، دو ٹینک تباہ، 6 ہلاک وزخمی

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے غزنی اور کنڑ صوبوں میں چوکیوں اور فوجیوں پر حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز دوپہر کے وقت صوبہ غزنی ضلع شلگر کے امین قلعہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں فوجی ٹینک تباہ اوراس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

دریں اثناء ضلع قرہ باغ کے گونگی کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار  اہلکاروں میں سے دو موقع پر ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ کنڑ ضلع سرکانو کے چینی اور داؤدتھانہ نامی چوکیوں پر مجاہدین نے منگل کے روز دوپہر کے وقت شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو فوجی  زخمی ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*