غزنی، کمانڈو پر مجاہدین کا چھاپہ، کمانڈر سمیت 14 ہلاک، غنائم

نام نہاد کمانڈو اور مقامی جنگجوؤں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ غزنی میں نشانہ بنایا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سحری کے وقت صدر مقام غزنی شہر کے آرزو کے علاقے میں واقع کمانڈو کی چوکی پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے لیس سے مجاہدین نے چھاپہ مارا اور وہاں تعینات  کمانڈر عبدالہادی سمیت 12 کمانڈو کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور مجاہدین نے ایک فوجی رینجر گاڑی، چار ہیوی مشین گنیں، دو ایم فور رائفلیں، ایک سنائیپرگن اور کافی مقدار میں مختلف النوع اسلحہ وغیرہ غنیمت کرکے بحفاظت اپنے مراکز کو لوٹ گئے۔

دوسری جانب ضلع دہ یک کے لغوات کے علاقے میں واقع مقامی جنگجوؤں نے تین چوکیوں کو مجاہدین کی خوف سے رات گئے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے اورمذکورہ چوکیاں اکثر اوقات مجاہدین کے تابڑتوڑ حملوں کے زد میں رہتے ۔

دریں اثناء ضلع قرہ باغ کے عبداللہ گل کے علاقے میں واقع جنگجوؤں کی چوکی پر ہونے والے حملے میں دو شرپسند ہلاک جبکہ تیسرا زخمی ہوا۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد بھی شہید ہوا۔ تقبلہ اللہ

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*