بغلان، کاروان پرحملہ، تین ٹینک و گاڑیاں تباہ، ہلاکتیں

پولیس اہلکاروں اور کٹھ پتلی فوجوں کے کاروان پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ بغلان کے مرکزی بغلان، پل خمری اور دوشی اضلاع میں حملہ کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پیر کےروز صبح کے وقت ضلع مرکزی بغلان کے سیدخیل کے علاقے میں مجاہدین نے پولیس اور فوجی کاروان پر حملہ کیا، جس میں ایک ٹینک تباہ ہوا۔

اسی طرح ضلع پل خمری کے بالادورہ کے علاقے میں کاروان پر حملے کے دوران ایک ٹینک راکٹ لگنے سے تباہ ہوا۔

دوسری جانب ضلع دوشی کے سنگ سوراخ کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر اسی نوعیت کا حملہ کیا، جس میں ایک ہائی لکس فوجی گاڑی تباہ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ٹینکوں اور گاڑی میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*