میدان وکنڑ، چوکیوں و مراکز پر حملہ، 3 ہلاک

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے میدان اور کنڑ صوبوں میں فوجی و ضلعی مراکز اور چوکیوں پر حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق پیر کےروز دوپہر سے قبل صوبہ کنڑ ضلع وٹہ پور کے مربوطہ علاقے میں مناگی کے مقام پر فوجی مراکز اور چوکیو ںپر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا، البتہ ایک فوجی کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔

رپورٹ کے مطابق پیر کےروز سہ پہر کےوقت صوبہ میدان ضلع جغتو کے مراکز پر مجاہدین نے میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے۔

دوسری جانب پیر کےروز شام کے وقت ضلع سیدآباد کے اکاخیل کے علاقے میں مجاہدین نے خفیہ ادارے کے دو اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*