بدخشان و پکتیا فتوحات، 13 سیکورٹی اہلکار ہلاک

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بدخشان اور پکتیا صوبوں میں دشمن پر حملہ کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز صبح کے وقت مجاہدین نے صوبہ بدخشان ضلع  ارگو کے مختلف علاقوں میں کٹھ پتلی فوجوں کے خلاف وسیع کاروائی کا آغاز کیا، جو اطلاع آنے تک جاری ہے، جس میں اب تک اللہ تعالی کی نصرت سے دس بڑے گاؤں ایرگتال، دیمگہ، تاجکان، بخشیکا، چنگہا، دہ دھی وغیرہ سے دشمن کا مکمل صفایا کروایا اور اس دوران 8 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز سہ پہر کے وقت صوبہ پکتیا ضلع زرمت کے نیکنام قلعہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں دو فوجی ہلا ک جبکہ تیسرا زخمی ہوا۔

دوسری جانب رات کے وقت ضلع سیدکرم کے خندخیل کے علاقے میں جنگجوؤں کی چوکی پر ہونے والے حملے میں تین شرپسند ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*