آپریشن،سات ٹینک وگاڑیاں تباہ،28 امریکی و کٹھ پتلی ہلاک وزخمی

جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے میدان اور پکتیا صوبوں میں حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق بدھ کے روز صبح کے وقت صوبہ میدان ضلع جغتو کے چینو، خاک خیر اور کمکی ارباب کے علاقوں میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا اورساتھ ہی دشمن پر دھماکے بھی ہوئے اور کاروائی مغرب تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں چار فوجی ٹینک اور دو سپلائی گاڑیاں تباہ ہونے کے علاوہ 11 سیکورٹی الکار ہلاک جبکہ 6 شدید زخمی ہوئے۔

دوسری جانب جمعرات کےروز سہ پہر کے وقت صدر مقام میدان شہر کے علم کورو کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں فوجی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

صوبہ پکتیا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز صبح کے وقت ضلع زرمت کے شولگد کے علاقے میں بم دھماکہ سے  فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار 6 کٹھ پتلی لقمہ اجل بن گئے۔

دریں اثناء مجاہدین نے شملزئی کے علاقے میں جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں کے کاروان پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس میں جس میں تین کٹھ پتلی ہلاک جبکہ دو صلیبی فوجی زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق لڑائی کے دوران دو مجاہدین اور ایک راہ گیر شہید ہوئے۔ تقبلہم اللہ

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*