قندوز وپکتیا،مراکز اور20 چوکیاں فتح، 81 ہلاک،8 ٹینک تباہ

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندوز اور پکتیا صوبوں میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ قندوز ضلع دشت آرچی کے پل مؤمن کے علاقے میں واقع فوجی بیس اور چوکیوں پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے فوجی بیس اور 15 چوکیاں فتح ہونے کے علاوہ کمانڈر سفرمحمد سمیت 72 ہلاک جبکہ 9 زخمی اور 4 ٹینک و 4 رینجر گاڑیاں تباہ ہوئیں اور ساتھ ہی مجاہدین نے کافی مقدار میں ہلکے و بھاری ہتھیار اور مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

صوبہ پکتیا سے آمدہ رپورٹ کے مطابق رات کے وقت مجاہدین نے ضلع آحمدآباد کے مچلغی کے علاقے میں واقع فوجی بیس مرکز اور چوکیوں پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں فوجی بیس اور پانچ چوکیاں فتح ہوئیں اور ساتھ 9 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ضلع زرمت کے مربوطہ علاقے میں کاروان پر حملے اور دھماکوں کے دوران دو ٹینک تباہ اور متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

قابل یادآوری ہے کہ کاروائیوں کے دوران پانچ مجاہدین شہید جبکہ تین زخمی ہوئے۔ تقبلہم اللہ تعالی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*