نیمروز، چوکی و کاروان پرحملہ، 7 ٹینک تباہ، 29 ہلاک و زخمی

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ نیمروز ضلع خاشرود میں فوجی چوکی اور کاروان پر حملہ کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ضلعی مرکز غورغوری شہر کے زری روڈ پر واقع زنجیر نامی چوکی پر مجاہدین نے بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب عشاء کے وقت ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا اور اس دوران تازہ دم اہلکار پہنچیں اور لڑائی میں شدت آئی، جو تین گھنٹے تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق لڑائی کے دوران دشمن پر   شدید دھماکے اور توپوں کے گولے برسائے گئے،جس کے نتیجے میں 7 فوجی ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 8 اہلکار ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ دشمن کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے۔ تقبلہ اللہ تعالی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*