کابل و فراہ،امریکی درندگی، 21 شہری شہید،27 گرفتار

جارح امریکی اور کٹھ پتلی کمانڈوز نے کابل اور فراہ صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات گئے صوبہ فراہ ضلع بالابلوک کے شیوان ، کال قلعہ، سجوئی، عارف آباد اور  گنج کے علاقوں میں جارح امریکی فوجوں نے کمانڈوز کے ہمراہ شب خون مار کر وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام پر تشدد کیا اور بعد میں صلیبی طیاروں نے سویلین آبادی پر خوفناک بمباری کی، جس کے نتیجے میں 16 سے بچے، خواتین اور عمر رسیدہ افراد شہید ، 11 زخمی اور 19 نہتے افراد کو حراست میں لینے کے علاوہ درجنوں مکانات اور دکانیں بھی تباہ ہوئیں۔

صوبہ   کابل سے اطلاع ملی ہےکہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ضلع پغمان کے ارغندی، بادام قول اور حاطم خیل گاؤں پر جارح صلیبی و کٹھ پتلی فوجوں نے چھاپہ مارکر درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 افراد کو شہید جبکہ 8 کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*