قندوز،امریکی و کٹھ پتلی فوجوں پر حملہ، ٹینک تباہ، ہلاکتیں

جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ قندوز کے چاردرہ اور امام صاحب اضلاع میں حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق پیر کےروز صبح کے وقت ضلع چاردرہ کے نہرصوفی کے علاقے میں امریکی غاصب افواج اور کٹھ پتلی کرائے کے قاتلوں پر مجاہدین نے حملہ کیا اور ساتھ ہی دشمن پر شدید دھماکے ہوئےاور لڑائی اطلاع آنے تک جاری ہے، جس میں اب تک ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا بھی ہوا۔

ذرائع کے مطابق صلیبی طیارے اور کٹھ پتلی توپ خانہ سویلین آبادی کو نشانہ بنارہاہے، جس میں عوام کو مالی نقصانات کا سامنا ہوا ہے۔

دوسری جانب منگل کے روز صبح کے وقت ضلع امام صاحب کے الف بیردہ اور قرغان تپہ کے علاقوں میں مجاہدین کے سنائیپرگن حملے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*