جوزجان، غزنی و میدان، چوکیاں فتح،8 قتل، اسلحہ غنیمت

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے جوزجان، غزنی اور میدان صوبوں میں فوجی مراکز اور چوکیوں پر حملہ کیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق الخندق آپریشن کے سلسلے میں بدھ کے روز علی الصبح ہلکے و بھاری ہتھاروں سے لیس سے مجاہدین نے صوبہ جوزجان ضلع قرقین کے مربوطہ علاقوں میں پولیس اور جنگجوؤں کی چوکیوں پر وسیع حملہ کیا، جو اطلاع آنے تک جاری ہے، جس میں اب تک اللہ تعالی کی نصرت سے دو چوکیاں فتح ہوئیں او ر وہاں تعینات 7 اہلکار ہلاک جب کہ 9 زخمی ہونے کے علاوہ ایک راکٹ اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد شہید جب کہ تین معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ تقبلہ اللہ

صوبہ غزنی سے اطلاع ملی ہےکہ ضلع قرہ باغ کے باران قلعہ کے علاقے کابل، قندہار قومی شاہراہ پر واقع دو چوکیوں کو کٹھ پتلی فوجوں نے رات کے وقت مجاہدین کی ممکنہ حملوں کی خوف سے چھوڑ کر فرار ہوا۔

دوسری جانب رات کے وقت غزنی شہر کے کج قلعہ کے علاقے میں  فوجی مرکز اور ضلع دہ یک کے تاسنگ کے مقام پر فوجی کاروان پر اسی نوعیت کا حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔

صوبہ میدان سے اطلاع ملی ہےکہ ضلع چک کے مدو کے علاقے میں واقع دو چوکیوں پر مجاہدین نے رات کے وقت حملہ کیا،جس کے نتیجے میں دو چوکیاں فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے ایک ہلاک جب کہ دیگر فرار اور مجاہدین نے ایک امریکن گن بھی غنیمت کرلی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*