قندوز،پولیس مرکز فتح، 27 قتل، ٹینک و کافی اسلحہ غنیمت

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ قندوز میں دشمن کے مرکز پر حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات گئے ضلع قلعہ ذال کے چارچوب کے علاقے میں واقع پولیس مرکز پر ہلکے وبھاری ہتھیاروں سے لیس مجاہدین نے وسیع حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے مرکز مکمل فتح اورو ہاں تعینات 25 اہلکار ہلاک جب کہ 7 زخمی اور دو ٹینک بھی تباہ ہوئے، اس کے علاوہ مجاہدین نے ایک فوجی ٹینک، ایک اینٹی ایئرکرافٹ گن، ایک موٹرسائیکل، ایک ہیوی مشین گن، ایک راکٹ، 6 کلاشنکوفیں، تین ہینڈگرنیڈ اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد شہید جب کہ دو زخمی ہوئے۔ تقبلہ اللہ

دوسری جانب بدھ کے روز شام کے وقت ضلع چاردرہ کے نہرصوفی کے علاقے میں واقع روب نامی چوکی پر سنائیپرگن حملے میں ایک فوجی مارا گیا۔

دریں اثناء قندوز شہر کے الف بیردہ کے علاقے میں مجاہدین کے اسی نوعیت حملے میں ایک فوجی ہلاک ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*