خوست،پکتیا وپکتیکا فتوحات،28 ہلاک، کافی اسلحہ غنیمت

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے الخندق آپریشن کے سلسلے میں خوست، پکتیا اور پکتیکا صوبوں میں دشمن کے مراکز کو نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق بدھ کے روز شام کے وقت صوبہ خوست کے صدرمقام خوست شہر کے شمل پل کے قریب بم دھماکہ سے پولیس کی چارٹائروالی موٹرسائیکل تباہ اور اس پر سوار 3 اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب بدھ کے روز سہ پہر کے وقت ضلع مندوزئی کے مربوطہ علاقے میں واقع فوجی مرکز پر مجاہدین نے میزائل داغے، جو  اہداف پر گر کر دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے۔

صوبہ پکتیا سے اطلاع ملی ہےکہ بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب ضلع زرمت کے اخندزادہ خیل کے علاقے میں واقع پولیس چوکی پر حملے کے دوران 4 اہلکار ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوئے۔

دشمن کی جوابی فائرنگ سے  دو مجاہدین بھی زخمی ہوئے۔

دریں اثناء ضلع پھٹان کے مقبل کے علاقے میں واقع پولیس چوکیوں پر مجاہدین نے شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں شنہ ژغنڈی نامی چوکی فتح اور وہاں تعینات 9 اہلکار ہلاک جب کہ 3 زخمی  اور مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن، دو راکٹ لانچر، پانچ کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے تین مجاہدین بھی زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز شام کے وقت صوبہ پکتیکا ضلع اورگون کے  پیرکوٹی کے علاقے میں مجاہدین کے حملے اور بم دھماکہ سے  دو ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 7 اہلکار ہلاک جب کہ 6 زخمی ہوئے۔

اسی طرح ضلع سروبی کے تورتنگی کے علاقے میں واقع چوکی پر مجاہدین نے رات کے وقت شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چوکی فتح اور وہاں تعینات 5 اہلکار ہلاک جب کہ دیگر فرار اور مجاہدین نے چار عدد کلاشنکوفیں،  ایک ہیوی مشین گن اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

مزید تازہ ترین خبریں

قندوز،پولیس مرکز فتح، 27 قتل، ٹینک و کافی اسلحہ غنیمت

یوناما کی رپورٹ کے حوالے سے ترجمان کا ردعمل

جوزجان، غزنی و میدان، چوکیاں فتح،8 قتل، اسلحہ غنیمت

سرپل: آپریشن جاری، ضلعی مرکز، پولیس ہیڈکوارٹر محصور، 23 ہلاکتیں

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*