پکتیا،پروان و پکتیکا،ڈرون حملہ،3 شہید و زخمی

جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے پکتیا، پروان اور پکتیکا صوبوں میں عوام کو نشانہ بنایا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بدھ کے  روز دوپہر کے وقت صوبہ پکتیکا ضلع وازیخوا کے خارگاہ کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں کی فائرنگ سے عبدالمنان کا 6 سالہ بیٹا شدید زخمی ہوا۔

دوسری جانب بدھ کے روز مغرب کے وقت صوبہ پکتیا ضلع سیدکرم کے کوہ سین گاؤں کے قریب صلیبی ڈرون طیارے نے ایک گاڑی کو نشانہ بناکر تباہ کردی اور اس کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔

اسی طرح بدھ کے روز شام کے وقت صوبہ پروان ضلع سیاہ گرد کے بازار میں جنگجو کمانڈر عبدل کے بیٹے نے ایک دکاندار کو شہید کردیا۔اناللہ وانآ الیہ راجعون

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*