ملک میں خشک سالی کی وجہ سے عوامی مسائل کے بابت سے اعلامیہ

دنیا کو معلوم ہے کہ افغان عوام ایک عظیم جنگ سے دست و گریبان ہے، افغان سرزمین مقبوضہ اور اجنبی حاکمیت کے تحت ہے۔ اسلامی نظام کے نفاذ اور اپنے ملک کی آزادی  حاصل کرنیوالی طاقت کے طور پر امارت اسلامیہ صرف ملک کی خودمختاری کے حصول کی عظیم ذمہ داری کو سرانجام دے۔

ہم اس اعلامیے کے ذریعے تمام عالمی اداروں کو اطلاع دیتے ہیں، کہ ہمارے ملک کے بعض علاقے خشک سالی کی وجہ سے شدید انسانی بحران سے روبرو ہے، مثال کے طور پر فاریاب، بادغیس،فراہ، نیمروز صوبے اور صوبہ ہلمند کے خانشین و مارجہ اضلاع اور ملک کے دیگر علاقوں میں عوام کی زندگی، حیوانات کی زندگی، فصلیں اور سب کچھ تباہی کے خطرے سے دوچار ہیں۔

تمام عالمی فلاحی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فصل اور نسل کی ہلاکت سے تحفظ کی خاطر ہمارے ملک کے دیگر علاقوں کے علاوہ مذکورہ علاقوں پر فی الفور توجہ دیجیے۔ لوگوں کی اکثریت گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ مویشی اور فصلیں ہلاکت کے دہانے پر ہیں،جنہیں نجات دلوانا تمام انسانیت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ہم تمام امدادی اداروں سے  مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں تک مختصر عرصے میں اپنی امداد پہنچا دیں۔

کمیشن برائےامور  زراعت، مویشی اور عشروزکوۃ امارت اسلامیہ

02/ محرم الحرام 1440 ھ بمطابق 19/ اکتوبر 2018 ء

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*