خوست و بغلان،حملے و دھماکے،کمانڈر سمیت 7 ہلاک و زخمی

پولیس اہلکاروں، کٹھ پتلی فوجوں اور مقامی جنگجوؤں پر خوست اور بغلان صوبوں میں حملے و دھماکے ہوئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز سہ پہر کے وقت صوبہ خوست کے صدرمقام خوست شہر کے قریب برگین کے علاقے میں بم دھماکہ سے پولیس رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار ایک اہلکار ہلاک جب کہ تین زخمی ہوئے۔

دریں اثناء ضلع صبری کے یعقوبی بازار کے قریب مجاہدین کے حملے میں دو فوجی مارے گئے۔

دوسری جانب بدھ کے روز شام کے وقت صوبہ بغلان ضلع مرکزی بغلان کے شہرکہنہ کے علاقے میں بم دھماکہ سے جنگجو کمانڈر کینجہ شدید زخمی ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*