غزنی و میدان،مرکز و چوکیاں فتح، 21 ہلاک، کافی غنائم

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے غزنی اور میدان صوبوں میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ میدان ضلع نرخ کے مرکز اور آس پاس چوکیوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے لیس مجاہدین نے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے کاکیان اور مکتب نامی چوکیاں مکمل طور پر فتح ہوئیں اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے ظالم جنگجو کمانڈر شامار شدید زخمی جب کہ چار  ہلاک ہوئے اور  ساتھ ہی مجاہدین نے تازہ دم اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا،جس میں ایک ٹینک تباہ او ور اس میں سوار 3 اہلکار ہلاک اور دیگر فرار ہوئے،اس کے علاوہ مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن، ایک اینٹی ایئر کرافٹ گن، ایک راکٹ لانچر، 6 کلاشنکوفیں ،ایک رینجر گاڑی اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی، جب کہ گاڑی خراب ہونیکی وجہ سے اسے نذرآتش کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد شہید جب کہ 3 زخمی ہوئے۔ تقبلہ اللہ

دوسری جانب جمعرات کے روز صبح کے وقت ضلع چک کے شفاخانہ کے علاقے میں مجاہدین نے ایک فوجی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ غزنی کے صدرمقام غزنی شہر کے کج قلعہ کے علاقے میں واقع فوجی مرکز پر مجاہدین نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اسی نوعیت کا حملہ کیا، جو جمعرات کےروز سہ پہر تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں مرکز مکمل فتح اور وہاں تعینات 13 اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی اور تین ٹینک بھی ہوئے ، اس کے علاوہ مجاہدین نے ایک ٹینک، ایک اینٹی ایئرکرافٹ گن اور کافی مقدار میں مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

واضح رہے کہ دشمن کے طیاروں نے دو مرتبہ علاقے  پر بمباری کی ،تاکہ محصور فوجیوں کو نکال دیں، جو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے اور ٹینکوں و گاڑیوں کے ہمراہ غزنی شہر کی جانب بھاگ گئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*