ننگرہارحملے ودھماکے، گاڑی تباہ7 ہلاک و زخمی

اینٹلی جنس سروس اہلکاروں اور مقامی جنگجوؤں پر صوبہ ننگرہار میں حملے و دھماکے ہوئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اتوارکے روز دوپہر کے وقت ضلع سرخ رود کے پیرصاحب باغ کے علاقے میں عوض نامی جنگجو قتل اور شام کے وقت قلعہ بختان کے مقام پر بم دھماکہ سے فوجی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار 2 اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب پیر کےروز صبح کے وقت ضلع غنی خیل کے شیرگڑھ کے علاقے میں بم دھماکہ سے دواینٹلی جنس آفسر زرمک اور بریالئی زخمی جب کہ ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*