ننگرہار،پکتیا و میدان،امریکی چھاپے، 3 شہید

جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے ننگرہار ، پکتیا اور میدان صوبوں میں عوام کو نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ ننگرہار ضلع خوگیانی کے کیچڑی کے علاقے پر  جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے سویلین آبادی پر چھاپہ مار کر وحشت وبربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام سے اجناس وغیرہ لوٹنے،تین مکانوں کو نذرآتش کرنے کے علاوہ تین افراد کو نہایت درندگی سے شہید کردیے۔

اناللہ وانآالیہ راجعون

دریں اثناء صوبہ پکتیا ضلع زازئی آریوب کے کزنکی گاؤں پر جارح صلیبی و کٹھ پتلی فوجوں نے چھاپہ مارا، عوام پر تشدد کیا، گھروں کی تلاشی لی اور عوام کی دو عدد بندوقوں کو بھی ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب صوبہ میدان ضلع چک کے عربان کے علاقے شالی گاؤں پر کمانڈوز نے معمول کے مطابق سویلین آباد پر چھاپہ مارکر وحشت وبربریت کو صبح تک جاری رکھااور عوام تشدد کیا۔

ذرائع کے مطابق مجاہدین جب علاقے میں پہنچے ، تو دشمن پر حملہ کیا،جس میں دو کمانڈو  زخمی اور دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*